کورونا ویکسین نےمعذور شخص کی زندگی  ہی بدل دی

کورونا ویکسین نےمعذور شخص کی زندگی ہی بدل دی

جھاڑ کھنڈ(نیا ٹائم ویب ڈیسک): عالمی مرض کورونا کے خلاف ویکسین لگوانے کے بعد مبینہ طور پر ایک معذور شخص نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا بلکہ اس میں بولنے کی صلاحیت بھی آگئی۔

 

بھارت کے 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے 4 جنوری کو کورونا ویکسین لگوائی تھی۔اگلے ہی روز اس کی جسمانی کیفیت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے تو وہ حرکت کرنے لگے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی وآپس آگئی۔ بوکارو نامی علاقے کے دلارچند کی جسمانی کیفیت دیکھ کر سول ہسپتال کے سرجن جتیندرا دنگ رہ گئے اور مزید تفتیش کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق دلارچند 4 سال پہلے ایک حادثے کے شکار ہو کر معذور ہو گئے تھے، جس میں اس کے اعصابی نظام شدید مجروح ہوا تھا۔اس کے بعد وہ بولنے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ یہ صرف کووڈ ویکسین کا ہی کمال ہے جسے وہ معجزہ قرار دیتے  ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ویکسین لگانے کے چند روز بعد ہی وہ بولنے لگے اور پیروں پر کھڑے ہوگئے۔تاہم ڈاکٹر جتیندرا نے بھی کہا کہ اس معجزےکا حتمی فیصلہ سائنسداں ہی کر سکیں گے کیونکہ 4 سال پرانی جسمانی کیفیت سے فوراً  تندرست ہوجانا ایک ناقابلِ یقین عمل ہے۔

 

ایک اور ڈاکٹر البیل کرکٹ نے کہا کہ جب طبی ماہرین دلارچند پر تحقیق شروع کریں گے تو امکان ہے کہ ان کی بیماری اور بحالی کی صحیح تفصیلات چند دنوں میں سامنے آجائیں گی۔  آواز آہستہ آہستہ مدھم ہوتی گئی اور وہ بستر تک محدود ہو گیا۔  وہ ویکسین لگوانے سے پہلے اپنے علاج پر کافی رقم خرچ کر رہا تھا۔

 

جرمنی نےیوکرین کے معاملےپرروس کوخبردارکردیا