جرمنی نےیوکرین کے معاملےپرروس کوخبردارکردیا

جرمنی نےیوکرین کے معاملےپرروس کوخبردارکردیا

برلن(نیا ٹائم ویب ڈیسک): جرمنی کے چانسلر اولف شولٹز کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا تو روس سے جرمنی آنے والی نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائز کو بلاک کر دیا جائے گی۔

 

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے گزشتہ ہفتے برلن میں نیٹو کے سربراہ سے ملاقات کی تھی تاکہ یوکرین کے معاملے پر روس اور مغرب کے مابین مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہونے کے بعد اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 

قبل ازیں، شلٹز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جرمنی یوکرین پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے آزاد ہو گا اگر اس نے روس سے گیس پائپ لائن کو روکنے سمیت ملک پر حملہ کیا۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ یوکرین پر حملے کو روکنے کے لیے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی ضرورت ہے اور اگر صورت حال اس کے برعکس ہوئی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

 

دوسری جانب یوکرین اور امریکا کی جانب سے بھی یہ بات کہہ دی گئی ہے کہ نورڈ اسٹریم دو پائپ لائن کی وجہ سے جرمنی روس پر زیادہ انحصار کرنے لگ جائے گا۔

 

یہودی عالم کو یرغمال بنانیوالےشخص کے بھائی کےانکشافات