وزیر خارجہ نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی

وزیر خارجہ نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی

ملتان ( نیا ٹائم ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے مذاکرات کی دعوے دے دی ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے قیام کے حوالے اقدامات اور امور پر گفتگو کی ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانا وزیر اعظم عمران خان کا عوام سے کیا گیا وعدہ ہے ۔ ہم نے رولز آف بزنس میں ترامیم کے ذریعے اختیارات منتقل کئے ۔ ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ بھی قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں افسران تعینات کر کے کام شروع کیا جا چکا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو نیا صوبہ حقیقت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہ اکہ اگر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے معا ملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ان سے بات کے لیے تیار ہیں ۔ مسلم لیگ ن بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو دیگر بڑی جماعتیں بھی بل کی حمایت پر تیار ہو جائیں گی جس کے بعد جنوبی پنجاب صوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار لے گا ۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا مسلم لیگ ن میں جانشینی کی لڑائی جاری ہے ، کچھ شہباز شریف جبکہ کچھ مریم نواز کی حمایت کر رہے ہیں ۔ کچھ اراکین شریف فیملی کے باہر سے لوگوں کو جماعت کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔

 

پی ٹی آئی کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد