پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

لاہور ( نیا ٹائم ) بگ بیش لیگ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکور قرار دے دیا گیا ، نوجوان باؤلر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں بائیو مکینک لیب میں لیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان 15 جنوری کو کھیلے جانے والے میچ کے امپائرز نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا ۔

باؤلر کا بولنگ ایکشن آج لاہور کی آئی سی سی بائیو مکینک لیب میں چیک کیا جائے گا ۔

واضح رہے سندھ کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نے بگ بیش لیگ کے دوران اپنے ڈیبیو میچ میں ہی تہلکہ مچا دیا تھا ۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں میڈن اوور میں ہی تین کھلاڑیوں کو پویلین بھجوایا تھا ۔

اس سے قبل سڈنی سکسرز کے کپتان نے محمد حسنین پر بال چبانے کا الزام عائد کیا تاہم امپائرز کو اس حوالے سے کوئی بھی شواہد نہیں ملے تھے ۔

اس سے قبل انہوں نے بگ بیش لیگ میں تباہ کن آغاز کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے منوایا تھا ۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے مخالفین پر دھاک بٹھا دی تھی ۔

نوجوان باؤلر نے پہلے میچ میں اپنے سپیل کے دوران پہلے اور 17 ویں اوور میں میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا ۔ انہوں نے بغیر کوئی رن دئیے دوسری ، تیسری اور پانچویں گیند پر تین وکٹیں حاصل کر کے فاتحانہ آغاز کیا تھا ۔ ان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سڈنی تھنڈرز نے 28 رنز سے فتح سمیٹی تھی ۔

بگ بیش لیگ میں محمد حسنین کے علاوہ حارث رؤف ، دلبر حسین اور سید فریدون بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

 

محمد حفیظ کا شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے متعلق مشورہ