سٹیٹ بینک وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہے گا ، حما داظہر

سٹیٹ بینک وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہے گا ، حما داظہر

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے سٹینٹ بینک اور اس کے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں اور رہیں گے ۔  گورنر سٹیٹ بینک اور ڈپٹی گورنر کا تقرر بھی حکومت ہی کرے گی ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء اسد عمر اور فواد چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سٹیٹ بینک کی خود مختاری کو تحفظ دیا ہے ، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتیں اس معاملے پر سیاست کر رہی ہیں ۔

حماد اظہر نے کہا جن ممالک میں سٹیٹ بینک آزاد ہوتا ہے وہاں افراط زر ہمیشہ کم ہی ہوتا ہے ، پاکستان کا سٹیٹ بینک دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کی نسبت زیادہ خود مختار ہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک کسی کے پاس گروی نہیں رکھ رہے ، مرکزی بینک کے اثاثے حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے ۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی حکومت ہی کرے گی ۔ اپوزیشن اس معاملے پر عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہر معاملے پر عوام کو گمراہ کرتی ہے ، عالمی مہنگائی پر بھی اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

گیس قلت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ سردیوں میں ایک مہینے کے لیے صنعتی گیس گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے ، ہماری حکومت بھی ترجیحی بنیادوں پر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کر رہی ہے ۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جنرل انڈسٹری کو گیس دینے کا حکم امتناع موجود ہے ، گھریلو صارفین سمیت صارفین کو گیس مہیا کی جا رہی ہے ۔

 

عدم اعتماد کے بغیر ہی حکومت گرا دیں گے ، بلاول بھٹو