شوبز کے نئے شادی شدہ جوڑے کی شادی کے اگلے روز لڑائی،وجہ کیابنی

شوبز کے نئے شادی شدہ جوڑے کی شادی کے اگلے روز لڑائی،وجہ کیابنی

کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی کی مشہور اداکار جوڑی حبا بخاری اور ان کے شوہر اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے دن ہی لڑائی کا معاملہ پیش آیا۔

 

جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی اداکار جوڑی حبا بخاری کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حبا اور اریض دولہا دلہن بنے ہوئے گاڑی میں جارہے ہیں اور اس دوران ان دونوں کے درمیان بہت ہی پیاری لڑائی ہوجاتی ہے۔

 

حبا اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ میں تمہیں کتنی بری لگتی ہوں؟ جس پر اریض نے کہا اتنی کہ میں نے تم سے شادی کرلی ہے۔ اس کے بعد اریض اپنی نئی دلہن سے شکوہ کرتے ہیں کہ اس بات کی تاریخ گواہ ہے کہ تم نکاح کے اگلے دن ہی مجھے سے لڑی ہو۔

 

اریض کے اس شکوے پر حبا غصے سے کہتی ہیں کہ یہ بھی بتاؤ کہ میں تم سے کس وجہ سے لڑی ہوں۔ اور پھر خود ہی جواب دیتی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ نکاح کے اگلے ہی دن تم پورا دن غائب رہے ہو، اپنے دوستوں میں یا پتہ نہیں کہاں ، یہ میں نہیں جانتی۔ لیکن تم پورا دن ہی غائب تھے اور یہ بہت بڑا نقصان ہے محبت کی شادی کا۔

 

تاہم حبا اور اریض کے مابین یہ کوئی سنجیدہ لڑائی نہیں تھی بلکہ بہت پیاری لڑائی تھی اور اس لڑائی میں دونوں کی ایک دوسرے سےمحبت صاف صاف جھلکتی نظر آ رہی تھی۔ویڈیو میں اریض احمد اپنی اہلیہ حبا سے پہلی ملاقات کا حال بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب میں تم سے پہلی بار ملا تھا مجھے تمہاری اس وقت کی ایک ایک بات اچھی طرح یاد ہے۔

 

پولیس اہلکاروں کا خواتین پربیہمانہ تشدد