مادہ ٹائیگرکی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات

مادہ ٹائیگرکی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات

مدھیہ پردیش(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین ریاست مدھیہ پردیش میں 29 بچوں کو جنم دینے والی "کولر والی"  نامی مادہ ٹائیگر کاانتقال ہوگیاہے۔

 

انڈین میڈیا رپورٹس  میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 17 سالہ  پینچ ٹائیگرس  کو   29 بچوں کی ماں ہونے پر" سپر موم " کا لقب دیاگیاتھا۔ ٹائیگرس  نے 2008ء سے 2018ء تک دس  برس  کے وقت کے دوران 29 بچوں کو جنم دیا۔

 

لیکن  اب "سپر موم " کا لقب پانی والی مادہ ٹائیگر کی تدفین کیلئے سپیشل  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکی آخری رسومات ہندو  رسومات  کے تحت  کی گئیں۔

 

 سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں ٹائیگرس کی آخری رسومات میں لوکل  لوگوں کو شرکت کرتے بھی دیکھا جاسکتاہے۔

 

وائرل  ہونےوالی تصاویر میں مری ہوئی ٹائگرس  کو ہار پھولوں کے ساتھ لکڑیوں پر لیٹا ہوادیکھا جاسکتا ہے جب کہ  رسومات میں شریک مقامی خواتین  کو مادہ ٹائیگر پر ہار ڈالتے  تو کہیں ٹائیگر  کی چتا کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے بھی دیکھایاگیاہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ  ٹائیگرکی اوسط لائف 12 برس ہے۔

 

لداخ میں اُردو زبان کوختم کرنے کی ایک اورکوشش