ہسپتال میں آگ لگ گئی ، ایک شخص جاں بحق

ہسپتال میں آگ لگ گئی ، ایک شخص جاں بحق

کراچی ( نیا ٹائم ) شہر قائد کے ایم اے ناح روڈ اور نارتھ کراچی میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ۔ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر قائم نجی ہسپتال میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ بھی گاڑیوں کے ہمراہ کے ایم سی کے فائر فائٹرز کی مدد کے لیے پہنچ گیا ۔ فائر بریگیڈ عملے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ جن میں سے ایک شخص ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جس کی شناخت ہسپتال میں کام کرنے والے ویلڈر کے طور پر کی گئی ۔

آگ لگنے سے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں دھواں بھر گیا ، ہسپتال کی عمارت کے اندر موجود مریضوں سمیت درجنوں افراد متاثر ہوئے، دھوئیں کے باعث کئی مریضوں کی حالت بھی غیر ہو گئی ، جنہیں امدادی کارکنوں نے دیگر محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ۔

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ، تاہم ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے ۔

دوسری طرف نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب بھی پٹرول پمپ پر آگ لگ گئی ، ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر سے پٹرول منتقلی کے دوران پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پٹرول پمپ کو لپیٹ میں لے لیا ۔

پٹرول پمپ پر لگنے والے آگ سے پٹرول پمپ کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 

سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ تاخیر کا شکار