جیکولین فرنینڈس کا فلمی کیرئیر خطرے میں

جیکولین فرنینڈس کا فلمی کیرئیر خطرے میں

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس کے باعث ایک کے بعد ایک بالی ووڈ کی بڑی فلموں سے ہاتھ دھوتی نظرآرہی ہیں۔

 

اداکارہ جیکولین فرنینڈس کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں دھوکہ باز سکیش چندر شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات کی قیمت چکا رہی ہیں۔جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بنتی نظرآرہی ہیں کیونکہ وہ مبینہ طورپربالی ووڈ کی ایک اور بڑی فلم سے باہر ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کےمطابق کچھ روز پہلے جیکولین بھارتی فلم انڈسٹری کےمشہوراداکاراورپروڈیوسر اکی نینی ناگا ارجن کے ساتھ فلم ’’دی گھوسٹ‘‘ کا مرکزی کردار نبھانے جا رہی تھیں، لیکن اب وہ مزید اس فلم کا حصہ نہیں رہی ہیں۔

 

‎رپورٹس کے مطابق جیکولین سے پہلے اداکارہ کاجل اگروال کو فلم میں مرکزی کردار کے طور پرکاسٹ کیا جانا تھا لیکن ان کے حاملہ ہونے کے بعد جیکولین فرنینڈس کو فلم میں کاسٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ جیکولین بھی فلم کاحصہ نہیں رہیں۔حالانکہ جیکولین کے فلم سے باہر ہونے کی اصل وجہ منظرِ عام پر نہیں آئی ہے لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق کہا جارہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس کے باعث ہی اداکارہ کو فلم سے بے دخل کیا گیا ہے اور اب پروڈیوسر کسی دوسری ہیروئن کو کاسٹ کرنے کی تلاش میں ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جیکولین فرنینڈس کا نام منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے پون کلیان کی تیلگو فلم سے خارج کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نرگس فخری کو فلم میں کاسٹ کیا گیا تھا۔

 

وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک روزہ دورہ پشاور