یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والا نوجوان

یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والا نوجوان

واشنگٹن(نیا ٹائم ویب ڈیسک): اگر سوچ تخلیقی ہو اور مزاج ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو تو یوٹیوب پر کمائی کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں اور اسی بات کو 23 سالہ امریکی نوجوان نے ثابت کر دکھایا جنہوں نے یوٹیوب سے 2021 میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما کر ’دنیا میں سب سے زیادہ کمانے‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 

مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور و معروف یوٹیوبر کا حقیقی نام جمی ڈونلڈسن ہے اور انہوں نے پچھلے سال متعدد بڑے پروجیکٹس کیے جن میں نیٹ فلکس کی فلم اسکویڈ گیم پر مبنی ایک ویڈیو بھی بنائی تھی۔ فوربس کے مطابق مسٹر بیسٹ نے 2021 میں یوٹیوب پر پیش کی جانے والی ویڈیوز سے سب سے زیادہ رقم کمائی۔

 

2020 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں واشنگٹن کا 9 سالہ بچہ ریان کاجی تھا، جس نے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کماکر پہلے نمبر پر رہے۔ لیکن اب مسٹر بیسٹ ریان کاجی کو پیچھے چھوڑتے ہوے پہلے نمبر پر راج کر رہے ہیں ۔2021 کے دوران مسٹر بیست کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر کے 8 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اوروہ اس وقت پورے یوٹیوب پر سبسکرائب کیے جانے والے چینلز میں آٹھویں نمبر پر رائج ہے۔

 

ان کے چینل پر ویڈیوز کو چودہ ارب سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے، وہ اپنے مداحوں اور سبسکرائبرز کی طرف سے اپنے حسن سلوک اور اکثر عجیب و غریب مقابلوں کے انعقاد اور بعض اوقات لوگوں کو نقد انعامات دینے کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔ اسکویڈ گیم کی ویڈیو کو صرف ایک ماہ میں ہی 200 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

 

ٹیسلا کو بھارت جانے میں کن مشکلات کاسامنا