مائیکروسافٹ نے ایکس باکس کی تیاری بند کر دی

مائیکروسافٹ نے ایکس باکس کی تیاری بند کر دی

نیویارک(نیا ٹائم ویب ڈیسک): مائیکروسافٹ کی جانب سے ایکس باکس گیم کونسول  کی ون سیریز پر کام بند کرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا گیا ہے کہ وہ اس سیریز کے باقی کونسول پر توجہ مرکوز کرے گی۔ 

 

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ ایکس باکس کنسول پروڈکٹ کے سینئر ڈائریکٹر کینڈی واکر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایکس باکس ون کونسول پر 2020 سے ہی کام کرنا بند کردیا تھا اور اب ان کی فروخت ہونے کے بعد مزید کونسول نہیں تشکیل دیے جائیں گے۔اب سیریز ایکس اور ایکس باکس ایس پر رواں سال سے کام شروع کیا جائے گا۔کینڈی نے بتایا کہ ہم نے ریٹیلر سے دو سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ایکس باکس ون اب مارکیٹ میں مزید دستیاب نہ ہوں گے کیونکہ کمپنی اب دوسرے ماڈل پر کام شروع کر رہی ہے۔

 

کمپنی کی جانب سے یہ تصدیق ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مختلف کمپنیز گیمنگ کی دنیا میں نئی سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔سونی کمپنی نے بھی ورچوئل ریئلٹی (یعنی مجازی حقیقت)پر مبنی ہیڈسیٹ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر اُن کا یہ یقین ہے کہ یہ گیم حقیقت سے قریب تر ہوکر گیمنگ کی دنیا میں انقلاب لاسکتا ہے۔

 

اس کے علاوہ پلے اسٹیشن وی آر 2 بھی چار ہزار ایچ ڈی آر ڈسپلے والے پلے اسٹیشن کی تیاری میں مصروف ہے۔اس گیم میں ایسے سینسر لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے آنکھوں کے اشارے کے ذریعے گیم کو کنٹرول کیا جائے گا جبکہ وائبریشن اور تھری ڈی آڈیو سمیت متعدد فیچرزکو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 

موبائل صارفین سےمتعلق نئی تحقیق سامنےآگئی