مریم انصاری نے سسر معین خان سے متعلق کیا کہا

مریم انصاری نے سسر معین خان سے متعلق کیا کہا

کراچی(نیاٹائم )پاکستان کی ناموراداکارہ مریم انصاری نے اپنے سُسر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے حوالے سے اپنے چاہنےوالوں کوآگاہ کیا ہے۔

 

مریم انصاری کچھ ٹائم پہلے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے بھائی اداکار علی انصاری کے ہمراہ شریک ہوئیں جس میں انہیں ان کے سسر معین خان سے متعلق کچھ کہنےکو بولاگیا۔

 

مریم نے بتایا کہ وہ محبت کرنے والے دنیا کے سب سے اچھے سُسر ہیں اور وہ ہمیشہ ہماری ہر ضد پوری کرتے ہیں جو نہیں کرنی چاہئیں، کبھی کبھی ہم ان سے کچھ زیادہ کی ہی خواہش کرلیتے ہیں لیکن وہ ہماری خوشی کیلئے کبھی کسی چیز سے انکار نہیں کرتے ہیں۔

 

ادکارہ مریم انصاری نے بتایا کہ سسرہمیں ہر اتوار کو ڈنر پر لے کر جاتے ہیں۔دوران پروگرام علی انصاری نے یہ بھی بتایا کہ معین خان بہت اچھا باربی کیو بھی تیارکرتے ہیں، اس پر مریم نے بھی کہا کہ جھینگے میرے فیورٹ ہیں، وہ ہمیشہ بہت زیادہ بناتے ہیں اور پھر ہمیں لازمی کھلانے پربضدبھی ہوتے ہیں۔یاد رہے گزشتہ سال فروری میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ مریم انصاری رشتہ ازداواج میں منسلک ہوئی تھیں۔اس شادی کی تقریب میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی شریک ہوئے تھے۔

 

سینئر اداکار رشید ناز 73برس کی عمر میں انتقال کرگئے