انوشکا شرما کا شوہر کے لیے جذباتی پیغام

انوشکا شرما کا شوہر کے لیے جذباتی پیغام

ممبئی ( نیا ٹائم ویب دیسک ) ویرات کوہلی کے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے پر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شوہر کے لیے انتہائی جذباتی پیغام ، بھارتی اداکارہ نے پیغام میں ماضی کے قصے بھی چھیڑے ۔

ادکارہ انوشکا شرما نے انسٹا گرام پر شیئر کئے گئے پیغام میں لکھا " 2014 ء کا وہ دن مجھے آج بھی یاد ہے جب ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کو بھارتی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا ۔ جس کی خبر آپ نے خود مجھے سنائی "

اداکارہ لکھتی ہیں " میں نے اس دن کے بعد سے ہمیشہ آپ کی ترقی دیکھی ، آپ کامیاب ہوتے گئے مجھے ان تمام کامیابیوں پر بھی فخر ہے جو آپ نے بطور کپتان حاصل کیں ۔ "

انوشکا نے لکھا آپ نے گراؤنڈ سے باہر بھی کئی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کیا ، کیونکہ زندگی نے مختلف جگہوں پر آپ کے امتحان لئے ، جہاں کوئی توقع بھی نہیں کر سکتا ۔ لیکن مجھے فٰخر ہے کہ آپ نے ہمیشہ اچھے ارادوں سے کامیابی حاصل کی اور کسی رکاوٹ کو بھی آڑے نہیں آنے دیا ۔

انوشکا شرما نے میچز میں شکست پر ویرات کوہلی کے رونے کا بھی تذکرہ کیا اور لکھا " کئی بار شکست کے بعد آپ کے پاس بیٹھے ہوئے میں نے آپ کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ۔ "

اداکارہ نے لکھا " آپ بالکل غیر روایتی اور سیدھے انسان ہیں اور یہی خوبی تھی جس نے آپ کو میری اور مداحوں کی نظروں میں عظیم بنایا ۔ "

واضح رہے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔ اس سے قبل وہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے چکے تھے جبکہ ون ڈے کی کپتانی ان سے بورڈ حکام نے خود واپس لے لی تھی ۔

 

بالی ووڈ کے کن اداکاروں نے چھوٹے کرداروں سے کیر یئر کی شروعات کی