لودھراں  میں بھی  کسان رُل گئے،کھادنایاب

لودھراں میں بھی کسان رُل گئے،کھادنایاب

لودھراں (نیاٹائم )پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح لودھراں میں بھی کسانوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور کسان اپنی فصل سےمتعلق بےحد پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

  

میڈیا رپورٹس کے مطابق لودھراں  کے کسان بھی کھاد نہ ملنے کی وجہ سے رُل گئے ہیں اور ایک ایک بوری کے حصول کے لئے لائنوں میں لگنے پر مجبورہیں۔شہر میں کھاد ڈیلرز کی دکانوں کے سامنے کسانوں کی لمبی قطاریں لگی نظر آرہی ہیں اور وہ کھاد حاصل کرنے کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 

لودھراں میں ایک کسان نے نیا ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی فصل کو پانی نہ لگنے کی وجہ سے فصل کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے اورایک ایک بوری کےلئے دکانداروں کی منتیں ترلے کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے گندم کو کھاد نہ ملنے سے فی ایکڑ پیدوار شدید متاثر  ہوگی۔کسانوں کا کہنا ہے کہ  ڈیلرز نے اپنی دکانوں کے منشیوں کے گھروں میں یوریاکھادسٹاک کردی ہے۔

 

کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں میں  گندم کے بعد گنے اور مکئی کی فصلوں کےلئے بھی  یوریا کھادمیسر نہیں آنی۔جس پر ڈپٹی کمشنر لودھراں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہر شکایت پر ایکشن لے رہی ہے اور کسانوں کے ریلیف کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور جلد ہی اس صورت حال کوکنٹرول کرلیا جائے گا۔

 

اب ٹریکٹر بھی ڈرائیور کے بغیر چل سکیں گے،کیسے