بچے کی اپنے ہاتھوں سے تدفین کی ،اسد صدیقی

بچے کی اپنے ہاتھوں سے تدفین کی ،اسد صدیقی

کراچی (نیا ٹائم ) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس کچھ عرصہ قبل اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرے۔

 

 تفصیلات کے مطابق اسد صدیقی نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکا اور وہ انتقال کر گیا ۔ اسد صدیقی نے کہا کہ زارا کا مس کیریج  نہیں ہوا بلکہ زارا نے بیٹے کو جنم دیا جس کا نام ہم نے 'اورنگزیب' رکھا تھا ۔ شروع میں حالات کافی اچھے تھے لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور ہم نے  اللہ  کی مرضی سے اپنے بچے کو کھویا ہے۔ 

 

اداکار نے کہا کہ بچہ پانچویں یا چھٹے مہینے میں پیدا ہوا جس کی تدفین میں نے اپنے ہاتھوں سے کی تھی ۔  اسد صدیقی نے کہا کہ اس سانحے کے بعد زارا کی حالت بہت خراب تھی۔ میرے خیال میں یہ چیز مردوں سے زیادہ خواتین کو متاثر کرتی ہے کیونکہ عورت کے اندرایک جان  ہوتی ہے جس سے عورت کے جسم میں تبدیلیاں رونما ہوتی  ہیں۔ انٹرویو کے دوران  ان کا کہنا تھا کہ  اللہ تعالیٰ نے ایسے ہی عورت کو اتنا بڑا مقام نہیں دیا ہوا۔

 

 یہ وقت ہمارے لیے  زندگی کا خاصہ مشکل تھا لیکن میرا یقین ہے کہ ہر کام میں اللہ کی کوئی نا کوئی بہتری  ہوتی ہے۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ پر مجھے بے حد  افسوس ہے لیکن آپ کا غم اس وقت ختم ہوجاتا ہے جب آپ یہ سوچ لیتے ہیں کہ اوپر بھی  کوئی ذات ہے جو آپکے معاملات دیکھ رہی ہے ۔وہ ذات   اس سے بہتر عطا کرے گی جو آپ سے لیا گیا ہے۔

 

عابدہ پروین اورنصیبولال نےمداحوں کوحیران کردیا