مہنگائی کے باعث شرح سود میں اضافہ

مہنگائی کے باعث شرح سود میں اضافہ

نیویارک (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے عالمی معاشی صورتحال پر جاری اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کی راہ پر گامزن ہے ۔ 2021 میں پاکستان کی معیشت شرح نمود 4.5 فیصد سے بہتر ہوئی جبکہ 2022 میں جی ڈی پی میں اضافہ 3.9 فیصد رہنےکی توقع ہے۔

 

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی طلب، بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات اور مالی مدد سے معیشت بہترہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مہنگائی کی وجہ سے سال کی دوسری ششماہی میں شرح سود میں اضافہ کیا۔

 

شرح سود میں اضافے کی ایک اور وجہ کرنٹ اکاؤنٹ کا بڑھتا ہوا خسارہ ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جیسے ممالک کو جی 20 ممالک کے قرضوں کی معطلی سے خاطر خواہ ریلیف نہیں ملا، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 20 فیصد سے بھی کم ریلیف ملا۔

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 20 فیصد سے کم ریلیف جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے۔پاکستانی معیشت کو ریونیو ریکوری اور کثیر جہتی امداد کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کو تمام شعبوں میں بہتری کے لیے پالیسی میں بروقت تبدیلی کی ضرورت ہے۔مرکزی بینک کو مالیاتی شعبے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

 

" فنگر پرنٹ گن "کی ایجاد کا خواب کیسےحقیقت بنا