عمران خان بدترین تنہائی کا شکار ہیں ،کس کادعوی

عمران خان بدترین تنہائی کا شکار ہیں ،کس کادعوی

اسلام آباد (نیا ٹائم ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نےدعوی کیاہےکہ وزیراعظم بدترین تنہائی کاشکارہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پرپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو بلڈوز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کل پاکستان کے مالیاتی سرینڈر کا افسوس ناک دن تھا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نےکا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے آئی ایم ایف سے پاکستان کی مالیاتی خود مختاری کا سودا کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی مالی خودمختاری کو سرنڈر کر دیا گیا ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان اب آئی ایم ایف کے ماتحت ہو گا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک اب پاکستان کے وائسرائے ہوں گے۔

 

مجھے امید ہے کہ سٹیٹ بینک بل سینیٹ میں منظور نہیں ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ن کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر طرح سے ناکام ہوچکے ہیں، وہ بدترین تنہائی کا بھی شکار ہیں۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ملکی سیاست میں دن بدن محاذ آرائی پیدا ہو رہی ہے۔ نفرت کے علاوہ عمران خان کی کوئی اور کارکردگی نظر نہیں آتی ہے۔

 

وزیر اعظم بھی کورونا میں مبتلا