وزیر اعظم بھی کورونا میں مبتلا

وزیر اعظم بھی کورونا میں مبتلا

سوئیڈن (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم میگڈ لینا اینڈرسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی 54 سالہ وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور اب وہ گھر سے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ وزیر اعظم سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے ایک اجلاس میں شرکت کی تھی اور وزیر اعظم میگڈ لینا اینڈرسن کی پارٹی کے دیگر کئی رہنما بھی دنیاکواپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا وبا کانشانہ بن چکے ہیں۔

 

خیال رہے کہ اس سےپہلے سویڈن کے بادشاہ، ملکہ اور ولی عہد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور اس وقت سویڈن میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ طبی حکام کے مطابق سویڈن میں روزانہ کورونا کے 25 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

 

امریکہ میں وبائی امراض کے اعلیٰ ترین ماہر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ اومی کرون ہر شخص تک پہنچے گا اور ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیا ویرینٹ بننے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

 

 

روس کے نیٹو سے مذاکرات ناکامی کا شکار