وزارت خارجہ سمیت متعددسرکاری اداروں کی ویب سائٹ پرسائبر حملے

وزارت خارجہ سمیت متعددسرکاری اداروں کی ویب سائٹ پرسائبر حملے

کیف (نیا ٹائم ) یوکرین میں سائبر حملے کے بعد وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹس بند ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور ماہرین ویب سائٹس کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

 

ا ن کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سائبر حملے کا ذمہ دار کون ہے، انہوں نے مزید کہا کہ روس نے مئی میں یوکرین پر بھی ایسے ہی حملے کیے تھےتاہم سائبرحملےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ان الزامات کی تردید کی ہےجس میں لکھا گیا ہے ’’یوکرائنی انٹیلی جنس کے حوالےسےاسی طرح کے بے بنیاد الزامات ایک سےزیادہ مواقع پر لگائے گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ یوکرین میں اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کے بعد یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا تھا اورہیکرز نے اکاؤنٹ کا نام ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے نام سےتبدیل کیا تھا۔

 

موبائل صارفین سےمتعلق نئی تحقیق سامنےآگئی