موبائل صارفین سےمتعلق نئی تحقیق سامنےآگئی

موبائل صارفین سےمتعلق نئی تحقیق سامنےآگئی

(نیا ٹائم ویب ڈیسک) کمپنی "ایپ اینی" کی تحقیق کے مطابق ہر شخص روزانہ بیداری کے اوقات میں اوسطاً 5 گھنٹے موبائل استعمال کرتا ہے۔

 

" ایپ اینی" کمپنی موبائل ڈیٹا اور اس کے تجزیات کو دنیا بھر میں فراہم کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں موجود موبائل صارفین نے 2021 میں تقریباً 4 ٹریلین گھنٹے موبائل فون استعمال کیا جو ماضی کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

 

کمپنی کے سی ای او "ٹیڈ کرانٹز" کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں ہی دنیا کا مستقبل ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد بڑی اسکرین کی نسبت موبائل کو ترجیح دیتی ہے لہٰذا ہماری کمپنی موبائل ڈیٹا میں جدت لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

 

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2021 میں موبائل ایپلی کیشنز پر 170 ارب ڈالر خرچ کیے گئے جبکہ صارفین نے 230 ارب ایپلی کیشنز کو ڈاؤن لوڈ کیا۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کی شرح بھی 2020 کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

 

ویڈیو سٹریمنگ ایپلی کیشنز کے استعمال میں بھی ماضی کی نسبت 16 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ صرف 2021 میں کھانے پینے کی اشیاء کی ایپلی کیشنز کو 194 ارب آرڈرز موصول ہوئے۔

 

کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین نے سب سے زیادہ " ٹک ٹاک " ایپ کو استعمال کیا جبکہ فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام بتدریج دوسرے،تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ مزید یہ کہ صارفین نے ٹک ٹاک اور فیس بک کو ماہانہ اوسطاً 20 گھنٹے استعمال کیا۔

 

آئی ایم ایف کے ہاتھوں کون مجبور،وزیراعظم نے بتادیا