چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس، شیخ رشید

چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس، شیخ رشید

اسلام آباد(نیا ٹائم ) وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہےکہ میں تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سےمائنس ہیں۔

 

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے تو حلال اور عمران خان جائے تو حرام۔ یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں اورآئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں لیکن پھر بھی حالات ٹھیک کرنےکے لیےجانا پڑا۔

 

اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئےان کاکہنا تھاکہ یہ دو دو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں۔ ہم انہیں راستہ دیں گے لیکن یہ 23 مارچ کے احترام کا بھی خیال رکھیں جب او آئی سی کے مہمان پاکستان آئیں گے تو بھارت پھرشورشرابا ڈالےگا۔وزیر داخلہ نےالزام عائدکیا ہےکہ شہبازشریف اپنے بھائی نواز شریف سے بھی زیادہ کرپٹ ہیں۔

 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں۔نوازشریف اگر آنا چاہتے ہیں تو آئیں، اگر نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سرپرہے وہ ان کے سرپرہو لیکن وہ ہاتھ ان کی گردن پرتو آسکتا ہے ان کےسرپرنہیں آئےگا۔

 

خیال رہے کے کچھ عرصہ قبل راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ انکے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہےکہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی۔

 

موت کوانتہائی قریب سےدیکھنے والی نومولود بچی کی کہانی