موت کوانتہائی قریب سےدیکھنے والی نومولود بچی کی کہانی

موت کوانتہائی قریب سےدیکھنے والی نومولود بچی کی کہانی

سائبیریا (نیا ٹائم ویب ڈیسک) منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ کےانتہائی سرد موسم میں موجود نومولود بچی کو زندہ بچالیاگیا۔

 

بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق نومولود بچی کوسائبیریا کے گاؤں "سوسنوویکانامی" سےبچایاگیاجہاں اس وقت درجہ حرارت منفی بیس ڈگری تھا۔

 

نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 جنوری 2022 کو گاؤں میں پانچ دوست چہل قدمی کر رہے تھے کہ سڑک کے کنارے انہوں نے ایک ڈبہ دیکھاجس میں نومولود بچی ، کمبل اوربوتل موجود تھے۔

 

رپورٹ کےمطابق پانچ دوستوں میں سےایک نےاپنےوالدین کو بچی کے بارے میں اطلاع دی جس کے بعد اس کےوالدین بچی کو ہسپتال لے گئے جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔

 

ہسپتال ذرائع کےمطابق اس بات کا امکان ظاہرکیاجارہاتھاکہ نومولود بچی کےزندہ بچنےکے امکانات بہت کم ہیں لیکن کہتے ہیں نا کہ "جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے"۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوستوں میں سے ایک نوجوان کے والدین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بچی کو گود لینا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر رابطہ نہ ہو سکا تو بچی کو نوجوان کے والدین کے سپرد کر دیا جائے گا جو اسے گود لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق اب بچی محفوظ ہے اور کیس کی ہر پہلو سے تحقیق کی جا رہی ہے۔مقدمہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ تفتیش کے لیے بچی کے والدین کی تلاش بھی جاری ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اگر پولیس بچی کے والدین کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو اسے گود لینے کا خواہش مند جوڑا حکومتی قوانین کے مطابق اپنی متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کے ساتھ خصوصی کورسز بھی کرے گا۔

 

یاد رہے سائبیریا دنیا کے ان سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں سردیوں میں اوسط درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے بہت نیچے ہوتا ہے۔

 

آئمہ بیگ ایف بی آرکے نشانے پر، نوٹس جاری کردیاگیا