آئمہ بیگ ایف بی آرکے نشانے پر، نوٹس جاری کردیاگیا

آئمہ بیگ ایف بی آرکے نشانے پر، نوٹس جاری کردیاگیا

لاہور(نیا ٹائم ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا۔

 

تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا اور واضح کیا کہ گلوکارہ نے 2018، 2019 اور 2020 کا انکم ٹیکس ابھی تک جمع نہیں کروایا ۔ ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ پر ساڑھے 8 کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔

 

ایف بی آرنےمزید واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں آئمہ بیگ کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائےگی جب کہ اس حوالے سےانہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

 

خیال رہےکہ کچھ روزقبل اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس نادہندگان کو ہراساں نہیں کریں گےبلکہ ان کےسامنے ڈیٹا رکھیں گےاور ہم ان تک پہنچ چکے ہیں۔ بس سوئچ آن کرنا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ "ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر کسی تک پہنچیں گے۔ اگر وہ پھر بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں تو ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا "۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی ہوسکتی ہے کیونکہ ٹیکس کا نظام خود کار بنانے کے لیے آسانیا ں پیدا کرتا ہے۔

 

جنت مرزا کی ایمن خان پرکڑی تنقید