جنت مرزا کی ایمن خان پرکڑی تنقید

جنت مرزا کی ایمن خان پرکڑی تنقید

‎کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے خود پرتنقید کرنے والوں کو صاف جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ کسی دوسرے پرانگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھ لینا چاہئے۔

 

‎ٹک ٹاکرجنت مرزا اوراداکارہ ایمن خان کے مابین تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب ایمن خان نے ایک نجی چینل کو انٹرویو کے دوران جنت مرزا کو میک اپ کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔جنت مرزا نے ایمن خان کے مشورے پر ایک تنقیدی ویڈیوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جس میں ان کا نام لیےبغیرتنقید کا نشانہ بنایا کہ ’’آپ کو کسی کی بھی زندگی میں بغیر اجازت کے دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے‘‘۔

 

‎تاہم یہ تنازع اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرشدت اختیارکرتا دکھائی دے رہا ہے۔حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال، جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے جنت مرزا کوبیوقوف کا لقب دیتے ہوئے نہایت تنقیدی لہجے میں کہا کہ ایمن خان نے بالکل سچ ہی کہاتھا ، اس پرویڈیوبنانےکی ضرورت ہی کیا تھی۔

 

‎صارف کے تبصرے پر جنت مرزا نے بھڑکتےہوئےلہجےمیں جواب دیا کہ میں نے اپنی ویڈیو میں کسی بھی شخص کا نام استعمال نہیں کیاتھا لہذا آپ اپنے اندازے لگانا بند کریں۔جنت نےمزید کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود پر گہری نظر ڈال لینی چاہیے۔

 

‎میں سب کا دل سے احترام کرتی ہوں لیکن ہماری کچھ اداکارائیں سب پر ہروقت تنقید کرتے دکھائی دیتی ہیں اور ہمیشہ بس دوسروں کو جج کرتی ہیں۔وہ خاتون (ایمن خان) جنہوں نے مجھے کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا تھا وہ ہی ایک بار اپنی ساتھی اداکارہ ماورہ حسین کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرہ کرتی نظر آئی ہیں۔اور بہت سی دوسری معروف شخصیات کو بھی اپنے تنقیدی تبصرے کا نشانہ بناچکی ہیں۔

 

جنت مرزا نے ایک بار پھر ایمن خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ وہ ایسے متنازعہ جوابات دینے کے بجائے مثبت رہنے کی کوشش کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں۔ عزت دیں اورعزت لیں۔

 

سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو کا فرانزک تجزیہ کرانے کی پیشکش