آوٹ نہ دینےپرکھلاڑیوں کی براڈ کاسٹرزپرتنقید

آوٹ نہ دینےپرکھلاڑیوں کی براڈ کاسٹرزپرتنقید

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین کیپ ٹاؤن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے خوف سے بھارتی کھلاڑی آپے سے باہرہوگئے، بھارتی کھلاڑیوں سےڈین ایلگر ڈی کوآوٹ نہ دیناہرگز برداشت نہ ہوا اور وہ اسٹمپ مائیک پربراڈ کاسٹرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز اکیسویں اوور میں چندر ایشوین کی جانب سے ڈین ایلگرکو ایل بی ڈبلیوکیاگیا مگر ڈی آر ایس نے ڈین کو ناٹ آوٹ قرار دے دیا، جس پرکوہلی نےاسٹمپس مائیک کے پاس آکرکہا کہ یقینی طور پرڈی آرایس میں جنوبی افریقا کےحق میں دھاندلی کارویہ اختیارکیا گیاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بجائےاپنی ٹیم پرتوجہ دی جائےتوبہترہے۔

 

بھارتی ٹیم کےنائب کپتان کےایل راہول بھی کسی سے پیچھےنہ رہے اورکہا کہ گیارہ کھلاڑیوں کی مخالفت میں پوراملک کھڑاہے۔جبکہ ایشون براڈکاسٹروں سے براہ راست کہتے ہوئےنظرآئے کہ آپ کو جیتنے کے اس سے اور بہتر طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

 

ایک طرف بھارتی میڈیا ڈی ایس آر سسٹم پرآگ بگولہ ہے تودوسری طرف سوشل میڈیاصارفین بھارتی کرتوت سامنے لانے میں پیش پیش ہیں۔ صارفین کاکہناہےکہ 2011 ورلڈ کپ میں اسی ڈی آر ایس کے باعث سعید اجمل کی تیزترین گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیواوورٹرن ہوگیا تھا لیکن تب کسی نے اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تھی۔

 

 

ٹیسلا کو بھارت جانے میں کن مشکلات کاسامنا