قومی سلامتی پالیسی میں کشمیر کو اہم قرار دیا گیا

قومی سلامتی پالیسی میں کشمیر کو اہم قرار دیا گیا

اسلام آباد(نیاٹائم )پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کردی گئی ہے،نیشنل سکیورٹی پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ممبران، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نےشرکت کی۔

 

قومی سلامتی  پالیسی کے اجراء کی تقریب سےگفتگو کرتے ہوئے  معید یوسف کا کہنا تھا کہ ملک کی نیشنل سکیورٹی سے متعلق بہت باتیں  ہوئیں، ہم نے پوری دنیا کی پالیسیاں دیکھی ہیں اور پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ درجے کی ہیں۔

 
انہوں نے کہا  کہ پاکستان میں نیشنل سکیورٹی پربہت ڈبیٹ ہوئی، پاکستان کے تمام شعبوں کی بہت اچھی پالیسیز ہیں،جوبنتی ہیں اور اپڈیٹ بھی  ہوتی ہیں۔معید یوسف نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی  پالیسی کا اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے تاہم  وزیراعظم عمران خان  نے کہا تھا کہ پالیسی کوپبلک کرناچاہیئے۔

 

نیشنل پالیسی کے سامنے آنے والے نکات کے مطابق کشمیر کو پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا ہے جب کہ پالیسی میں معیشت کے تحفظ کو بھی بنیادی  حیثیت حاصل  ہے۔ 

 

وزیراعظم عمران خان کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی  پالیسی سے قوم کا قبلہ درست کیاگیاہے۔

 

ان ہاؤس تبدیلی آئی تو وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا