ٹیسلا کو بھارت جانے میں کن مشکلات کاسامنا

ٹیسلا کو بھارت جانے میں کن مشکلات کاسامنا

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) معروف کارسازکمپنی ٹیسلا کوبھارت میں مشکلات کاسامنا،ٹیسلاکمپنی کی طرف سے اعلان کیاگیاتھاکہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی نجی امریکی کمپنی ٹیسلا کےمالک ایلون مسک اپنی گاڑیاں بھارت میں فروخت کرنے کے خواہشمند ہیں ،تاہم 3 سال بعد بھی وہ مسلسل جہدوجہدکے باوجود اس مشن میں کامیاب نہیں ہو سکے۔کامیاب نہ ہونے کی وجہ کے بارے میں دنیا کے امیر ترین شخص نے خود ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آگاہ کردیا۔

 

ٹوئٹرپرایک صارف کی جانب سےسوال کیاگیاکہ بھارت میں ٹیسلا گاڑیوں کی فروخت پر کیا پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے؟ جس پر ایلون مسک نےبتایا کہ اس مشن پراب بھی کام کیاجا رہا ہے۔ تام بھارتی حکومت کے ساتھ بہت سے مسائل درپیش ہیں۔

 

رپورٹ کےمطابق ٹیسلا انتظامیہ کےمودی سرکارسےکافی عرصے سے مذاکرات جاری ہیں تاہم بھارت میں مقامی فیکٹری کے قیام اورملک میں درآمدات پرسو فیصد کےٹیکس کےباعث چند معاملات طےنہیں ہورہے ہیں۔

 

مرسڈیز بینزنےبھی بھارت میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی تک مقامی طورپراسیمبل کی ہوئی مرسیڈیزگاڑیاں فروخت کرنےکا اعلان عام کیا تھا، واضح رہےکہ بھارت نے سال 2070 تک کاربن اخراج کو ختم کرنےکاعزم ظاہرکیاہے۔

 

معروف ٹینس پلئیرکا ویزا منسوخ، ملک بدرکب کیاجائیگا