ان ہاؤس تبدیلی آئی تو وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا

ان ہاؤس تبدیلی آئی تو وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا

اسلام آباد(نیا ٹائم)صحافی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سوال پوچھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے بعد وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا جس پر وزیرخارجہ نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان ہی نہیں۔ 

  

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اندرون خانہ ردوبدل کے امکان کو مسترد کردیا۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے سوال کے جواب میں  شاہ محمود قریشی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں تبدیلی نہیں آ رہی اور ایوان کو عمران خان پر اعتماد ہے۔

                                                                                

انہوں نے کہا کہ ایوان میں قانون سازی اور سپلیمنٹری فنانس بل نے معاہدے پر مہر ثبت کردی۔ اس نے دیکھا کہ اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے ناراضگی کااظہار کیا تھا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ نے سلیکٹڈ  لوگوں کو اردگرد بٹھایا ہے، میں یہاں نہین بیٹھ سکتا، یہ کہہ کر پرویز خٹک نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

 

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں، میری کوئی فیکٹری نہیں، میری کوششیں ملکی مفاد کے لیے ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تو کچھ دیر بعد واپس آگئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے پرویز خٹک کو واپس آنے پر آمادہ کیا۔ بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جیو نے میرے بارے میں غلط رپورٹنگ کی، ٹی وی دیکھ کر حیران رہ گیا اور اتنا بڑا طوفان کھڑا کر دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا، میں میڈیا سے کہتا ہوں کہ اسے روکیں، میں سگریٹ پینے نکلا تھا، ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہے، میرا سوال ہماری گیس سکیموں کو روکنے کا نہیں تھا۔ پرویز خٹک ہمارا اندرونی معاملہ ہے، پارٹی میں ہر طرح کی بات ہوتی ہے، ہم نے سخت بات نہیں کی، درخواست ہے کہ سکیمیں بند نہ کی جائیں، میں وزیراعظم کی مخالفت نہیں سکتا۔

 

مشترکہ مفادات کونسل نے کس اہم فیصلے کی منظوری دی