معروف ٹینس پلئیرکا ویزا منسوخ، ملک بدرکب کیاجائیگا

معروف ٹینس پلئیرکا ویزا منسوخ، ملک بدرکب کیاجائیگا

‎آسٹریلیا(نیا ٹائم ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی جانب سے عالمی نمبرون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔ تاہم، 34 سالہ سربین اسٹاراب بھی ملک میں رہنےکےلیےایک اور قانونی چیلنج کا سامنا کرنے کےاہل ہیں۔

 

‎آسٹریلوی امیگریشن وزیر ایلکس ہاک کی طرف سے سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیاہے، ٹینس پلئیرکو ملک بدرکردیا جائے گا، امیگریشن وزیر نے اپنے وزارتی اختیارات کواستعمال کرتے ہوئے ذاتی طور پرنوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیاہے۔

 

‎واضح رہےکہ 9 بارآسٹریلین اوپن چیمپئن شپ اپنےنام کرنےوالے نوواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کومنسوخ کردیا تھا، جس کے بعد ٹینس اسٹار نےاس ہفتے ویزا منسوخ ہونے کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیت لیاتھا۔ تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں شامل تھا۔

 

‎ویزا منسوخی پرآسٹریلین وزیرصحت گریک ہنٹ کاکہناتھا کہ ویزا منسوخ ہونےپرملک بدرکرنا ہوگا۔سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن چیمپیئن شپ میں شمولیت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سےاستثنیٰ اورغلط ویزا کے باعث فلائٹ میں داخلے سے روک دیا تھا۔

 

‎یاد رہےکہ آسٹریلین اوپن میں شمولیت کرنے والے تمام ترکھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونالازمی قراردیا گیاہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کےذریعے استثنیٰ ہونا ضروری ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق اگر کھلاڑی کو ڈیپورٹ کردیا جاتا ہےتو 3 سال تک ان کی آسٹریلیا رسائی ناممکن ہو گی۔

 

بھارت بزدلانہ کارروائی کےلیےپرتولنےلگا،پاکستان کی وارننگ