• Thursday, 27 January 2022
کراچی میں کورونا،پابندیاں نہیں لگا سکتے، مرادعلی شاہ

کراچی میں کورونا،پابندیاں نہیں لگا سکتے، مرادعلی شاہ

کراچی(نیاٹائم) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی اقدام این سی او سی کی ہدایت سے جوڑدیا۔

 

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کل کراچی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کئے گئے لیکن حالات اس وقت کنٹرول میں ہیں اور ہم صورت حال  پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سےاموات میں اضافہ نہیں ہو ا، کیسز میں اضافے کے باوجود ہسپتالوں میں دباؤ میں اضافہ نہیں ہوا  اور  وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد تاحال کم ہی ہیں۔

 

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ہو گا اور تعلیمی اداروں پر پابندیوں کے بارے ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں۔ ملک کی معیشت اس قابل نہیں ہے کہ پابندیاں لگائی جائیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ صرف سندھ نہیں پورے پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے، انتہائی تشویشناک یا وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعدادابھی اتنی  زیادہ نہیں ہے، جو بھی حکمت عملی یا فیصلہ ہوگا وہ این سی او سی کے ساتھ مل کر کیاجائے گا۔

 

خیال رہےکہ کراچی میں کورونا کیسز کی ریشو میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں  آرہا ہے اور پچھلے تین دن  کے دوران شرح 15 پرسنٹ سے بڑھ کرکے 29 فی صد کے قریب جا پہنچی ہے جبکہ شہر میں اومی کرون ویرینٹ کے 95 فی صد سے زیادہ کیسز موجود ہیں۔

 

رینجرز نے 3 دہائیوں بعد جامعہ کراچی کا ہاسٹل خالی کر دیا