• Thursday, 27 January 2022
سابق کرکٹر شعیب اختر کے گھر شہبازشریف کی آمد

سابق کرکٹر شعیب اختر کے گھر شہبازشریف کی آمد

راولپنڈی(نیاٹائم ویب ڈیسک) ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی  سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت  کیلئے انکے گھر آمد۔

 

ٹویٹر پر لیگی  رہنما احسن اقبال نے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کے ہمراہ شعیب اختر کے گھر جانے کی تصویر پوسٹ کی۔

احسن اقبال نے اپنےٹویٹ میں بتایا کہ وہ مسلم لیگ ن کے صدر کے ہمراہ معروف کرکٹرکی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ واضح رہے شعیب کی والدہ پچھلے مہینے انتقال کرگئی تھیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے کی تھی۔