کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کےدوسرگرم کارکنان گرفتار

کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کےدوسرگرم کارکنان گرفتار

شبقدر(نیاٹائم ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے2 سرگرم کارکنان عارف ولد عبدالمتین سکنہ سمنات شبقدر اور فضل دیان ولد گل محمد سکنہ خواجہ وس شبقدر ضلع چارسدہ بمعہ بارودی مواد بمقام بائی پاس درگئی علاقہ تھانہ سرڈھیری میں بارودی مواد اورخود ساختہ بم بنانے کی غرض سےموجود ہیں۔

 

اطلاع پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کردہشت گرد مذکورین عارف اور فضل دیان کو گرفتار کرکے ان کےقبضہ سے 13 عدد بارودی ڈنڈے 04 عدد ڈیٹو نیٹر ،4 فٹ سیفٹی فیوز اورپرائما کارڈ برآمدکئےگئے۔

 

آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں جاتے ہیں،وزیراعظم

 

ملزمان ضلع چارسدہ میں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز اوراُن کی املاک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دھشتگردں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہےاور تفتیش جاری ہے جن سےمزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے ۔

کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کےدوسرگرم کارکنان گرفتار