گرین لائن ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

گرین لائن ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

پڈعیدن(نیاٹائم) ابراہیم شاہ کے نزدیک  کراچی سے پنجاب جانے والی گرین لائن ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی اور ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اُترگئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو اور خیبر میل کو پڈعیدن ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے سورس کے مطابق گرین لائن کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے اپ ٹریک کو ٹرینوں کیلئے بند کر دیا گیا اور روہڑی سے ریلیف ٹرین بھی طلب کر لی گئی تھی۔

  

ذرائع کا کہنا  ہے کہ متاثرہ ٹرین کی آخر کی 2 بوگیاں الگ کر کے گرین لائن ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاہم اپ ٹریک تاحال بحال نہیں ہوسکا۔ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کا اس سے متعلق بتانا ہے کہ گرین لائن ٹرین کی ایک اکانومی بوگی اور پاورپلانٹ بوگی پٹری سے اُتری، گرین لائن کو متاثرہ بوگیوں سے الگ کرکے روانہ کیاجاچکاہے۔

 

شعیب عادل کامزید کہنا تھا کہ مسافروں کو گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا گیا، امدادی کرین روہڑی سے حادثے کے مقام کی جانب روانہ  کر دی گئی ہے۔ ریلوے  حکام کا بتاناہے کہ حادثے کی وجہ سے اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے، ڈاؤن ٹریک سے تمام اپ ڈاؤن ٹرینوں کوپاس کیا جا رہا ہے،ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرکے اپ ٹریک کو بھی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

 

چشتیاں میں امن و امان کی صورتحال خراب