• Thursday, 27 January 2022
سوشل میڈیاپروائرل اس تصویر کی کہا نی کیاہے

سوشل میڈیاپروائرل اس تصویر کی کہا نی کیاہے

برازیل(نیاٹائم ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بوڑھے شخص کو ایک جوان نوجوان  کی قمر پر سوار ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

 

کیا آپکو معلوم ہے کہ اس تصویر کابیک گراؤنڈ کیا ہے؟

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر راواں ماہ جنوری  2021   کی ہےجو برازیل( جو کہ کورونا سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے) میں کورونا ویکسی نیشن مہم کی ابتدا پر لی گئی تھی جس میں دکھایا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں میں ویکسین لگوانےکےلئے مقامی افرادکتنی محنت کرتےہیں۔

 

 برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کیمطابق  انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس تصویر  میں ایک لوکل شخص اپنے والد کو پیٹھ پر اٹھائے کورونا ویکسین لگوانے کےلئے لے  کرجارہا ہے۔


میڈیارپورٹس کے مطابق اس تصویر کو ڈاکٹر ایرک جیننگز سیموز نے اپنے کیمرے میں بنائی  جس میں دکھایا گیا ہے کہ کورونا ویکیسن لگنے کے بعد 24 سالہ تاوی نے 67 سالہ واہو کو اپنی پیٹھ پر بٹھا رکھا ہے جنہیں ویکسی نیشن سینڑ تک پہنچنے کےلئے جنگل سے گھنٹوں پیدل سفر کر نے کی ضرورت پیش آئی۔

 

تاوی اور واہو کا تعلق برازیل کی زوئی لوکل کمیونٹی سے ہے جس کے تقریباً 325 ارکان ہیں، وہ شمالی پارا ریاست میں 1.2 ملین فٹ بال کے میدانوں کے برابر علاقے میں درجنوں دیہاتوں میں نسبتاً تنہارہتاہے۔تصویر کھنچنے والے ڈاکٹر سیموز نے کہا کہ واہو مشکل سے کچھ دیکھ اور پیشاب کی دائمی پریشانیوں کی وجہ سے مشکل سے چل پاتاتھا۔


ڈاکٹر  کے مطابق تاوی اپنے والد کو 5 سے 6گھنٹے تک اپنی پیٹھ پر سوارکئےہوئے تھا جب کہ  یہ باپ بیٹے کے درمیان پیارے تعلقات کا ایک بہت ہی دلکش نظارہ تھا۔ ڈاکٹر  سیموز نے اس پکچرکو پہلی بار اس برس 1 جنوری کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تاکہ وہ نئے برس کے شروع پر ایک مثبت پیغام بھیج سکیں گے۔

 

رپورٹس  کے مطابق جب برازیل میں کورونا کے خلاف ویکسی نیشن کا آغاز ہوا تو مقامی لوگوں کو ترجیحی گروپ سمجھا جاتا تھا تاہم  یہاں آنے والی میڈیکل کی ٹیموں کیلئے ایک چیلنج  تھا کہ وہ ہر گاؤں میں جاکر سب کو ویکسین لگائیں جس میں متعددہفتے لگتے۔تاہم  میڈیکل ٹیموں نے جنگل میں جھونپڑیاں قائم کیں اور ریڈیو کے ذریعے کمیونٹیز کے ساتھ ویکسی نیشن کے نظام پر اتفاق رائےکیا۔ڈاکٹر سیموز کا بتانا ہے کہ ہم نے ویکسی نیشن کیلئے ایسے طریقہ کاراپنائے جو زوئی کے  لوگوں کی ثقافت اور علم کا احترام بھی کرتےہیں۔

 

اومی کرون کے خلاف نئی ویکسین کے آزمائشی ٹرائل کا فیصلہ

سوشل میڈیاپروائرل اس تصویر کی کہا نی کیاہے

خیال رہے کہ پچھلے ستمبر میں واہو کی موت ہوئی تاہم اس کی موت کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا جبکہ تاوی اپنی فیملی کے ہمراہ رہتا ہے اور حال ہی میں اس نے اپنی ویکسین کی تیسری خو راک بھی لگوالی ہے۔ برازیل کےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق 853 مقامی افراد کورونا کےباعث جاں بحق ہوئے ہیں لیکن مقامی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔ برازیلین این جی او ایپب کے سروے میں کہاگیا ہے کہ صرف مارچ 2020 سے مارچ 2021 کے درمیان کورونا سے ایک ہزار مقامی افراد مارے جاچکے ہیں۔