• Thursday, 27 January 2022
جنسی زیادتی کا الزام، شہزادےسے اعزازات اور سرپرستی واپس

جنسی زیادتی کا الزام، شہزادےسے اعزازات اور سرپرستی واپس

لندن(نیاٹائم ویب ڈیسک)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے امریکا میں خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنے والے  شہزادہ اینڈریو سے تمام فوجی اعزازات اور شاہی مراعات اور سرپرستی واپس لے لی ہیں۔

 

بین الاقوامی میڈیاکے مطابق ملکہ برطانیہ کی جانب  سے ردعمل   کا مقصد بتاتاہے کہ رائل  فیملی  نے اینڈریو سےفاصلہ اپنالیا ہے اور اب انکو اپنے خلاف ریپ کے مقدمے کا سامنا ایک عام شہری کی حیثیت سے کرناہوگا۔ملکہ برطانیہ کے اعلان کے بعد اینڈریو کسی بھی حال  میں اپنے نام کے ساتھ "ہِز رائل ہائنس" کا خطاب استعمال نہیں کرپائیں گے۔

 

برٹش نیوزپیپر کے مطابق فاک لینڈ کی جنگ میں برطانوی شاہی بحریہ میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کی حیثیت سے شامل ہونےوالے اینڈریو کیلئے ڈھیر سارے فوجی اعزازات سے محروم ہونا بھی بڑا جھٹکاہے۔برٹش رائل پیلس  سے جاری ہونے والے  اعلامیے کے مطابق ڈیوک آف یارک  تمام طرح کی شاہی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے بدستور دور رہیں گے، اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ اینڈریو ایک عام شہری  کی طرح اپنے مقدمے کا سامناکریں گے۔

 

یاد رہےکہ شاہی محل نے ان کی شاہی ذمہ داریاں 2019 میں ہی معطل کردی تھیں جب ان پر جنسی زیادتی کا الزام منظرعام پرآیا۔پتہ  رہےکہ ارب پتی امریکی جیفری اپیسٹین کو 2019 میں پولیس نے درجنوں خواتین کو زیادتی کا شکار بنانے، بلیک میل کرنے اور جنسی غلام بنانےکے الزام پرحراست میں لیاتھا، جنہوں نے مقدمے کے دوران ہی جیل میں خودکشی کرلی تھی جس کے بعد مقدمہ بھی ختم ہوگیاتھا۔

 

اس سکینڈل میں شہزادہ کا بھی نام سامنے آیا تھا اور ان پر ورجینیا رابرٹس نامی خاتون نے الزام لگایا  تھا کہ اینڈریو نے 2001 میں جیفری ایپسٹین کے نیویارک میں گھرپر انہیں کمسنی میں جنسی حملے کاشکار بنایا تھا۔پچھلے روز امریکا کی  عدالت نے 61 سالہ  اینڈریو کےخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنےکی درخواست کو ہر لحاظ سے ریجیکٹ کردیا تھا اور اب اینڈریوکو اس مقدمےکا سامنا شاہی خاندان کی معاونت کےبغیر کرناپڑےگا۔

 

برٹش اخبار کے مطابق اینڈریو کے وکلا یا تو مقدمےکو آگے بڑھانےکا خطرہ لیں گے یا پھر ان کے پاس آپشن ہےکہ وہ خاتون سے ایک کروڑ یورو میں عدالت سے باہر ہی تصفیہ کرلیں۔

 

گولڈ میڈلسٹ چوہا 8 برس کی عمر میں دنیاچھوڑگیا