سنٹرل جیل میں بند قیدی نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا

سنٹرل جیل میں بند قیدی نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا

کراچی ( نیا ٹائم ) شہر قائد کی سنٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدی نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا ، قیدی قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے نعیم شاہ نے قید کے دوران نہ صرف پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا بلکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شاندار نمبر کے ساتھ ساتھ ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بھی بنا لی ۔

سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو کے مطابق انٹرمیڈیٹ میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے کے بعد قیدی نے اعلیٰ تعلیم کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لیے " آئی کیپ " سے رابطہ کیا ۔ آئی کیپ نے اس کا شاندار تعلیمی کیرئیر کے پیش نظر اسے سکالر شپ آفر کی ہے ۔

آئی کیپ انتظامیہ کے ساتھ باقاعدہ طور پر خط و کتابت کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے بعد آئی کیپ انتظامیہ نے اسے سکالر شپ پروگرام کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے کی سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ۔

جیل سینئر  سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جیل میں رہنے کے دوران بھی قیدی نعیم شاہ نے بہترین اور اچھے چالن چلن کا مظاہرہ کیا ، وہ کسی بھی قیدی سے بات چیت کے بجائے زیادہ وقت پڑھائی میں ہی گزارتا ہے ۔ جیل حکام نے بھی قیدی کی پڑھائی کے حوالے سے بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اسے ہر طرح کی سہولت فراہم کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدی نعیم نے اپنی لگن اور جیل حکام کی طرف سے حوصلہ افزائی کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچا ہے ۔

 

ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی کی وجوہات سامنےآگئیں