ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

کراچی ( نیا ٹائم ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا آغاز کر دیا ، حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کے لیے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھ دیا ۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو لکھے گئے خط کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں ۔ خط میں ٹک ٹاک سٹار کی سفری اور شناختی تفصیلات برطانوی حکام کو بھجوائی گئی ہیں ۔

ایف آئی اے حکام کے خط کے مطابق حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو برطانیہ میں بنائی گئی ، جس میں ٹک ٹاک سٹار نے دھوکہ کے ذریعے رقم سمگل کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ انہوں نے کراچی سے براستہ دوحہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کا سفر کیا تھا ۔

ایف آئی اے حکام کے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے اپنی سابق ویڈیو کو مذاق قرار دیا تھا ۔ ویڈیو کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لندن میں سکائی مارکیٹنگ کے دفتر میں ریکارڈ کی گئی ۔ دوسری ویڈیو میں دانیال ملک نامی شخص نے رقم کو قانونی قرار دیا تھا ۔

ایف آئی اے حکام نے اپنے خط میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے ویڈیوز کے تناظر میں ٹک ٹاک سٹار اور دانیال ملک کے خلاف انکوائری کرنے کی سفارش کی ہے ۔

ایف آئی اے حکام نے برطانوی حکام سے درخواست کی ہے کہ منی لانڈرنگ پاکستان میں قابل تعزیر ہے ۔ تحقیقات کر کے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کیا جائے ۔

واضح رہے ٹک ٹاکر نے اپنی پہلی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھاری رقم کے ساتھ پاکستان سے لے کر برطانیہ گئیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا نہ ہی انہیں کوئی روک سکتا ہے ۔ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کا اعلان کیا تو حریم شاہ نے اپنی پچھلی ویڈیو کی تردید کر دی ۔

ٹک ٹاک سٹار نے اپنی پہلی ویڈیو میں شہریوں کو احتیاط کا مشورہ بھی دیا تھا ، کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قانون غریب کو ہی پکڑتا ہے ۔

 

حریم شاہ کے خلاف انکوائری نہیں کررہے:سی اے اے