خطروں کے کھیل میں لڑکیاں لڑکوں سے بھی آگے

خطروں کے کھیل میں لڑکیاں لڑکوں سے بھی آگے

لاہور ( نیا ٹائم ) خطروں کے کھیل میں لڑکے ہی نہیں لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں ، ون ویلنگ جیسے جان لیوا شوق میں لڑکیاں بھی مبتلا ہو گئیں ۔

لاہور کی سڑکوں پر لڑکیاں بھی لڑکوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرتی نظر آنے لگیں ۔ لاہور میں لڑکی کی ون ویلنگ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ، جو انتہائی خطرناک انداز میں موٹر سائیکل پر رائیڈنگ کر رہی ہے ۔

ویڈیو میں لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں لڑکے کو انتہائی خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ون ویلنگ کرنے والا جوڑا ڈیفنس کے ایک انڈر پاس سے گزر رہا رہا تھا جبکہ لڑکی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی نظر آ رہی تھی ۔

اسی ویڈیو کے دوسرے حصے میں لڑکی موٹر سائیکل پر آگے بیٹھ کر ویلنگ کرتی نظر آ رہی ہے ۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ویلرز کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔ ویلرز اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں ۔ کسی کو بھی اس طرح ون ویلنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

 

اڑھائی سالہ بچے کے اغواء میں سٹیج اداکارہ ملوث نکلی