چیف ایگزیکٹو لیسکو کی آل پاکستان واپڈاہائیڈرو یونین کےنمائندگان سےملاقات

چیف ایگزیکٹو لیسکو کی آل پاکستان واپڈاہائیڈرو یونین کےنمائندگان سےملاقات

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کررہے تھے جبکہ جوائنٹ پریذیڈنٹ حاجی محمد رمضان اچکزئی، مرکزی چیئرمین حاجی محمد اقبال خان، ریجنل چیئرمین راولپنڈی جاوید اقبال بلوچ، ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول، محمد ہاشم ریجنل چیئرمین حیدرآباد،اسامہ طارق،، محمد شفیق بھٹی اور محمد سرور بھی موجود تھے۔

 

لیسکو چیف نے تمام یونین نمائندگان کی پاور سیکٹر کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کی مانند کمپنی کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کی ورکرز کے لئے کی گئی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید احمد خان کی پاور سیکٹر میں کام کرنے والے ورکرز اور خصوصا لیسکو کے لئے بڑی خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

 

لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سرکلر ڈیٹ کا ہے تاہم ہم سب بطور ایک فیملی اس سے قبل بھی تمام چیلنجز کا سامنا کرچکے ہیں اور آئندہ بھی ایسے تمام مسائل کا مل کر مقابلہ کریں گے اور اپنی کمپنی اور پاور سیکٹر کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

 

جنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین خورشید احمد خان نے لیسکو چیف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیسکو کو بطور ایک صارف دوست کمپنی ترقی کی مزید منزلوں پر پہنچائیں گے۔

 

حکومت کو گھر بھجوانے کےلیے جو بھی آئینی طریقہ ہے اسے اپنانا ہو گا،مریم نواز