سانحہ اےپی ایس،وزیر اعظم نے رپورٹ جمع کرانے کےلئےمزیدکتنا وقت مانگ لیا

سانحہ اےپی ایس،وزیر اعظم نے رپورٹ جمع کرانے کےلئےمزیدکتنا وقت مانگ لیا

اسلام آباد (نیا ٹائم ویب ڈیسک) حکومت نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے مزید 3 ہفتے کی مہلت کی درخواست کردی۔

 

حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم کی ٹیم نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ہے، تاہم مزید ایک ملاقات ہونا باقی ہے تاکہ لواحقین کی تسلی ہوسکے۔ حکومت کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ مطلوبہ وقت کے بعد اگلی سماعت پر وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔

 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 9 نومبر کو وزیراعظم کو طلب کر کے 1 مہینے میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔تاہم اگلی سماعت پر حکومت نے عدالت سے 3 ہفتے کی مہلت مانگی تھی تا کہ وزیراعظم کی کابینہ کمیٹی کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات ہو سکے۔

 

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حکومت کو 3 ماہ کی مہلت دی تھی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت کی جانب سے حکومت کو مزید وقت دیا جاتا ہے یا نہیں۔

 

اسلام آباد پولیس آفسر نوید اقبال کے بیٹے کی گفتگو وائرل