اسلام آباد پولیس آفسر نوید اقبال کے بیٹے کی گفتگو وائرل

اسلام آباد پولیس آفسر نوید اقبال کے بیٹے کی گفتگو وائرل

اسلام آباد(نیا ٹائم ) سانحہ مری میں جاں بحق ہونیوالےاسلام آباد پولیس آفسرنوید اقبال کے بیٹے کی واقعے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس آفسر کے بیٹے نے بتایا ہے کہ ان کے سارے بہن بھائی والد کے پاس چھٹی منانے اسلام آباد گئے تھےلہٰذا میں والدہ کے پاس اس لیے رک گیا کیوں کہ اگر میں بھی چلاجاتا تومیری والدہ اکیلی ہوجاتیں۔

 

حسان کا مزید کہنا تھا کہ سب بہن بھائیوں نے والد کے ہمراہ مری جانے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں مری کیلئے صبح نکلنے اور رات 10 بجے تک واپسی کاپلان تھا۔ جب صبح 9 بجے مری کے لیے روانہ ہوئے تو 12 بجے دوپہرانہوں نے ہمیں بتایا کہ ہم پھنس گئے ہیں۔

 

نوید اقبال کےبیٹے نےکہاکہ 18 سے 20 گھنٹے والد اور بہن بھائی مری میں پھنسے رہے جبکہ صبح 8 بجے ہم نے فون کیا تو فون کسی اجنبی نے اٹھایا اوربتایا کہ اس کار میں موجود پوری فیملی بے ہوش ہے۔ اس کے بعد ہم اسلام آباد گئے تو معلوم ہوا کہ سب انتقال کرگئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال جو کہ مری میں سیر کے لیے گئے تھے شدید برف باری اور رش کے باعث کار میں پھنسنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان کے ساتھ گاڑی میں ان کی تین بیٹیاں، بیٹا، بہن، بھانجی اور بھتیجا بھی تھے۔

 

وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف درخواست دائر کرنے والے شخص پرکتناجرمانہ عائد