• Thursday, 27 January 2022
وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف درخواست دائر کرنے والے شخص پرکتناجرمانہ عائد

وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف درخواست دائر کرنے والے شخص پرکتناجرمانہ عائد

اسلام آباد (نیا ٹائم ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق درخواست گزار فدا اللّٰہ مروت نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی شکست کے بعد فریقین نے جو تقاریر کیں ان کی بنیاد پر دونوں کو نا اہل کیا جائے۔

 

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے اپنی تقاریر میں ہارس ٹریڈنگ اور رشوت کے متعلق تسلیم کیا تھا۔ لہٰذا دونوں کو نااہل قرار دیا جائے۔

 

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بیان میں ایسا کوئی ثبوت یا دلیل نہیں جس کی بنیاد پردونوں کو نااہل قرار دیا جائے۔ہائیکورٹ نے فیصلے میں مزید وضاحت کرتےہوئےکہاکہ درخواست گزارغیرمتعلقہ کارروائی کی درخواست کررہا ہے جبکہ درخواست دائر کرنے سے پہلے قانونی ماہرین سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف نااہلی کی درخواست کو غیر سنجیدہ اور نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنےسے مسلح شخص گرفتار