• Thursday, 27 January 2022
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنےسے مسلح شخص گرفتار

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنےسے مسلح شخص گرفتار

اسلام آباد(نیا ٹائم)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراحتجاج میں اسلحے کی نمائش کرنے پرایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مظاہرے کے دوران ایک مسلح شخص کلاشنکوف لے کر ہجوم میں داخل ہوا جس کی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسلح شخص کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرسے گرفتار کر لیا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ بندوق بردارمفتی کفایت اللہ کا محافظ تھا۔

 

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو اسلحہ کی نمائش پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر گارڈ کو گرفتار کیا گیا ، پولیس نے گن مین کو گرفتار کرنے کے بعد اسے تھانے منتقل کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے۔

 

ایک ذہنی مریض پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے شخص کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بظاہر ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے۔ ملزم ملک سہیل چکری کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 45 سال ہے۔ ملزم دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے ٹہل رہا تھا اورساتھ ہی کچھ الفاظ دہرا رہا تھا۔ وفاق کے زیر انتظام حساس ایریا میں پولیس نے فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے پستول بردار کو گرفتار کر کے ایک پستول برآمد کر لیا ہے۔

 

مذکورہ شخص پہلے ڈی چوک پر گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر روکتا رہا۔ یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ چند سال قبل اسلام آباد میں بھی پیش آیا تھا جہاں سکندر نامی شخص کو اہل خانہ سمیت بندوق کی نوک پر جناح ایونیو کو بلاک کیے رکھا تھا۔