ہوا میں جانےکےبعد کورونا وائرس کتنی دیرتک مؤثررہتاہے؟تحقیق سامنےآگئی۔

ہوا میں جانےکےبعد کورونا وائرس کتنی دیرتک مؤثررہتاہے؟تحقیق سامنےآگئی۔

لندن(نیا ٹائم ویب ڈیسک) برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس 20 منٹ تک ہوا میں اپنا اثر قائم رکھتا ہے۔اس کے بعد وائرس کی صلاحیت میں 90 فیصد تک کمی آجاتی ہے۔

 

جب ہوا میں نمی کی مقدار کم ہو تو وائرس کی صلاحیت 5 منٹ میں 50 فیصد تک کم ہو جاتی ہے جبکہ اگلے 5 منٹ میں صلاحیت میں مزید 19 فیصد تک کمی آجاتی ہے۔

 

جب ہوا میں نمی 90 فیصد ہو تو وائرس کی بیمار کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے جبکہ 52 فیصد ذرات 5 منٹ بعد بھی اپنا اثر قائم رکھتے ہیں۔

 

محققین نے واضع کیا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ درجہ حرارت میں شدت کی وجہ سے کورونا وائرس کا اثر کم ہو جاتا ہے۔

 

ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وائرس کے ذرات کی تعداد سے انسان کے متاثر ہونے کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا بلکہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ذرات ہوا میں کس حد تک مؤثر ہیں۔

 

ریسرچ یونٹ کے مطابق جس جگہ ہوا کی نکاسی کا نظام بہتر ہو وہاں وائرس سے متاثر ہونے کا امکان کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کی پابندی کی وجہ سے بھی وائرس کے اثر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

 

’آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا‘اور ہم ہی پس رہے ہیں ،کس کاکہنا