• Thursday, 27 January 2022
گولڈ میڈلسٹ چوہا 8 برس کی عمر میں دنیاچھوڑگیا

گولڈ میڈلسٹ چوہا 8 برس کی عمر میں دنیاچھوڑگیا

افریقا(نیاٹائم ویب ڈیسک)بارودی سرنگیں سونگھ کر خطرے سے بچانے  والا مشہورگولڈ میڈلسٹ افریقی چوہا  'ماگاوا' 8 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگیا۔

 

برطانیہ کے نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق5 سالہ کیرئیر میں ماگاوا  نے کمبوڈیا میں 100 سے زیادہ بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکا خیز مواد کوسونگھا،ماگاوا سب سے کامیاب چوہا تھا جسے بیلجیئم کے ایک خیراتی ادارے اپوپو نے ٹرین کیاتھا تاکہ انسانوں کو بارودی سرنگوں کے بارے میں آگاہ کرکے انہیں محفوظ طریقے سے بچایاجاسکے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد کے اندر کیمیائی کمپاؤنڈ کی کھوج لگانے کیلئے تربیت یافتہ، ماگاوا نے ایک لاکھ 41 ہزارمربع میٹر سے بھی زیادہ زمین کاجائزہ لیا۔اس کے علاوہ اس کا ویٹ 1.2کے جی   تھا جب کہ اسکی لمبائی  70سینٹی میٹر تھی، چاہےوہ چوہوں کی بہت سی دوسری نسلوں سے کہیں زیادہ بڑا تھا لیکن "ماگاوا" ابھی بھی اتنا چھوٹا اور اتنا کم وزن تھا کہ اگر وہ بارودی سرنگوں کے اوپر سے چلتا تو  وہ بلاسٹ نہیں ہوتی تھیں۔

دوسری طرف خیراتی ادارے اپوپو نے ایک بیان میں کہا کہ ماگاوا کی پچھلے ہفتے کے آخر میں موت واقعہ  ہوئی اور وہ بلکل صحتمند تھا لیکن آخر کے دنوں میں بہت سست ہوگیا تھا اور کھانے پینے میں بھی بالکل دلچسپی نہیں دکھاتاتھا۔"اپوپو" کے مطابق ماگاوا صرف 20 منٹ میں ٹینس کورٹ کے سائز کے گراؤنڈ کی مکمل  تلاشی کی کیپیسٹی  رکھتا تھا جب کہ  یہی کام کرنے میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ ایک انسان کو ایک سے چار روز لگتے تھے۔

 

خیال  رہے کہ 2020 میں مگاوا کو" گولڈ میڈل "سے نوازا گیا جب کہ  وہ  چیریٹی PDSAکی 77 سالہ ہسٹری  میں وہ پہلا چوہا تھا جسے تمغے سے نوازاگیاتھا۔یاد رہے کہ ماگاوا چوہا پچھلے جون میں  عمر بڑھنے کےباعث سست روی  کا شکار ہو گیاتھا تاہم اب  چند روزپہلے اسکی موت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔آپ نے بہت سارے چوہوں سےمتعلق سناہوگالیکن یہ واحد چوہا ہے جوبہت زیادہ مختلف اہمیت کا حامل ہے۔

 

چورکوچوری کے دوران کھچڑی پکانامہنگاپڑگیا

گولڈ میڈلسٹ چوہا 8 برس کی عمر میں دنیاچھوڑگیا