ساڑھی کی ماچس والی ڈبیا میں پیکنگ۔۔سب حیران

ساڑھی کی ماچس والی ڈبیا میں پیکنگ۔۔سب حیران

تلنگانا(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین  ریاست تلنگانا سے تعلق رکھنے والے ماہر درزی نے ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونے والی ساڑھی تیار کرلی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ غیر معمولی ساڑھی نلا وِجے نامی درزی نے تیار کی ہے جس نے اس کی تیاری میں سلک کے کپڑے کا استعمال کیا جبکہ  ساڑھی کی لمبائی 5.5 میٹر تک ہے،وجے کابتانا ہے کہ اس نے ساڑھی کی سلائی ہاتھوں  کی مدد سے کی  ہے جس میں 2 ہفتوں کا ٹائم  لگا، اگر وہ یہ ساڑھی سلائی مشین پر تیارکرتے تو انہیں اسے تیار ہونے میں تقریباً تین روزکا وقت لگتا، نلا وجے نے ساڑھی کی قیمتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

 

منفرددرزی نے بتایا کہ ہاتھ کی سلائی میں زیادہ محنت درکار ہے اسی لیے اس کی قیمت 12000 انڈین  روپے مقرر کی گئی ہے اور اگر ساڑھی مشین پر تیار کی جائے تو اس کی قیمت 8000 انڈین  روپے رکھی گئی ہے۔

 

شاہ جہاں نےتاج محل بنانےوالےمزدوروں کےساتھ کیساسلوک کیا؟

وجے کا کہنا ہے کہ ان میں یہ ماہرانہ صلاحیت ان کے والد کی طرف سے آئی ہے، جو اپنی جوانی میں ہاتھوں سے ساڑھیوں کوتیارکیاکرتےتھے۔