اب ٹریکٹر بھی ڈرائیور کے بغیر چل سکیں گے،کیسے

اب ٹریکٹر بھی ڈرائیور کے بغیر چل سکیں گے،کیسے

لاس ویگاس (نیا ٹائم ویب ڈیسک) زرعی آلات بنانے والی مشہور امریکی کمپنی "جان ڈیٔری" نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والا ٹریکٹر تیارکرلیا۔

 

کمپنی کےمطابق "8 آر" ٹریکٹر کو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو 24 گھنٹے تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

زرعی ماہرین 2019 سےاس ٹریکٹر کا آزمائشی بنیادوں پرتجربہ کر رہےتھے اور طویل تحقیق کے بعد ٹریکٹر کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ٹریکٹرمیں جدید سینسر ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹریکٹر راستے میں کسی چیز کے آنے کی صورت میں خودبخود رک جائےگا۔اس میں 6 کیمرے بھی نصب کیےگئے ہیں جن سے ٹریکٹر زمین پر اپنی پوزیشن کوچیک کرسکےگا۔

 

کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ دور بیٹھے بھی ٹریکٹر کو اسمارٹ فون سے کنٹرول کیاجاسکتا ہے جبکہ یہ ٹریکٹر فی الحال امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا،بعد ازاں باقی ممالک تک اسکی رسائی ممکن بنائی جاۓ گی۔اس سال 20 ٹریکٹرز کی فروخت کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

 

جدید دور میں بڑھتی ہوئی فصلی بیماریوں،افرادی قوت کی کمی اور وقت کی قلت کے باعث زرعی پیداوار کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ٹریکٹر کو بہت مفید ایجاد تصورکیاجا رہا ہے۔

 

فیصل آباد میں ایک کھرب روپے سے زائد کی ریکارڈ سرمایہ کاری