آسکر ایوارڈزکی اپنےہوسٹ کےساتھ واپسی

آسکر ایوارڈزکی اپنےہوسٹ کےساتھ واپسی

‎‎لاس اینجلس(نیا ٹائم ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کی 94 ویں تقریب کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،تین سال بعد فلمی تقریب ہوسٹ کے ساتھ واپسی کےلیےتیار ہے۔

 

‎تین سال بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب آسکر کی تقریب باقائدہ ہوسٹ کے ساتھ منعقد  ہونے جا رہی ہے، اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے تقریب بغیر ہوسٹ کے ہی منعقد ہوتی رہی ہے۔تین برسوں میں آسکر ایوارڈز بذریعہ مشہور شخصیات کے تقسیم کیے گئے ہیں لیکن 2019، 2020 اور 2021 میں ان تقاریب کا کوئی ہوسٹ ہی نہیں تھا۔

 

‎“اسپائیڈر مین  نو وے ہوم” کی شاندار کامیابی کے بعد مداحوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ تین سال بعد اس شاہانہ تقریب کی میزبانی برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ کے سپرد کی جائے۔ دیگر ایوارڈ شوز کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے باعث ملتوی یا منسوخی کا شکار ہو گئے تھے، تاہم والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں 27 مارچ کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور شاہانہ اعزاز آسکر کے انعقاد کی مکمل پلاننگ کی جا رہی ہے۔

 

2022 کی آسکر ایوارڈ تقریب کے لیے تمام تر نامزدگیوں کا اعلان آٹھ فروری کو کیا جائے گا جب کہ لاس اینجلس میں ستائیس مارچ کو ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی ٹیلی کاسٹ کی ریٹنگ میں بھی خاصی کمی واضح ہوئی ہے،2021 میں امریکہ میں ریٹنگ10.4 ملین لوگوں کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ چکی تھی۔کورونا کے باعث دیگر ایوارڈ شوز کے ناظرین کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

اے بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ 2022 کے آسکرز ہالی ووڈ  ڈولبی سینما میں دوبارہ منعقد کیے جائیں گے۔ گزشتہ برس ایوارڈز کو کووڈ کے باعث لاس اینجلس کے شہر کے تاریخی “یونین ٹرین اسٹیشن”پر شفٹ کر دیا گیا تھا۔

 

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان دورہ پاکستان کے لیے پُرامید