آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان دورہ پاکستان کے لیے پُرامید

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان دورہ پاکستان کے لیے پُرامید

سڈنی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنزاپنی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کےحوالےسے پُرامید ہیں۔

 

تفصیلات کےمطابق ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ ٹیسٹ سکواڈ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا اور دورے کےحوالے سے بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے اورمیں اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ بہت شاندار ہیں ۔سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہےاور اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہتے تو یہ ٹھیک ہے۔

 

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں اور آسٹریلیا سے کرکٹ سیریز کے انقعاد پر بہت خوش ہوں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے جسکا طویل عرصے بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا کرکٹ فینز کیلئے بہترین لمحہ ہوگا۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ہمارے ملک سے ملنے والی عزت، احترم اور میزبانی کو بھی انجوائے کرے گی۔

 

عاقب جاوید پی ایس ایل کےگانےکےخلاف کیوں