فیصل آباد میں ایک کھرب روپے سے زائد کی ریکارڈ سرمایہ کاری

فیصل آباد میں ایک کھرب روپے سے زائد کی ریکارڈ سرمایہ کاری

فیصل آباد(نیا ٹائم)صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں گزشتہ سال اربوں روپے کی ریکارڈ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

 

تفصیلات  کے مطابق سال 2021 میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔  سال 2020 میں فیڈمک میں دو ہزار لوگوں کو نوکروں پر رکھا گیا جبکہ سال 2021 میں اس تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا، یہ تعداد دوہزار سے بڑھ کرتیس ہزار تک جا پہنچی۔

 

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں مقامی سرمایہ کاری میں 159 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سال 2021

 میں مجموعی سرمایہ کاری ایک کھرب چودہ ارب روپے رہی۔ اس سے بھی پچھلے سال 2020 میں 44  ارب روپے سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

اسی طرح غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری نے بھی 2021 میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ 2020  میں ساٹھ کروڑ پچاس لاکھ  روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔ جبکہ 2021 سے اب تک 61 ارب 77 کروڑ روپے کا بزنس کیا گیا۔ دوست ملک چین نے M3 انڈسٹریل سٹی میں 21 یونٹس، علامہ اقبال نے انڈسٹریل سٹی میں 5 جبکہ دیگر ممالک نے  فیدمک میں 14 یونٹس انسٹال کیے۔اس کے علاوہ M3 انڈسٹریل سٹی میں کل 85 یونٹس پیداوار کر رہے ہیں جبکہ 106 یونٹس زیر تعمیر ہیں۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ایک یونٹ کام کر رہا ہے جبکہ 25 سے زائد یونٹس زیر تعمیر ہیں۔

 

اس حوالے سے چیئرمین فیڈمک ظفر سرور نے کہا کہ 4 ملین ڈالر سے زیادہ کی مشینری ہماری امپورٹ ہورہی ہے اور اگلا ہدف یہ ہے کہ ہم نے 2022 کے اندر علامہ اقبال کا انفرا اسٹرکچر مکمل کرلینا ہے۔اسی طرح علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ٹیکسٹائل، فوڈ سیرامک، پیکجنگ، اسٹیل مل اور زرعی ادویات کے بڑے کارخانے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں 21 ہزار سے زائد لوگ ملازمت کررہے ہیں۔

 

اس حوالے سے چیئرمین فیڈمک ظفر سرور نے کہا کہ ہم 4 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی مشینری درآمد کر رہے ہیں اور اگلا ہدف یہ ہے کہ ہمیں 2022 تک علامہ اقبال کے انفراسٹرکچر کو مکمل کرنا ہے۔

 

پاکستان میں پہلی بار پیٹرول 150 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان